سراج الحق کا پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

پیر 27 اپریل 2015 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے ہمراہ پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے گرنے والی دیواروں اور چھتوں کے نیچے دب کر زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سراج الحق نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں ۔ زخمیوں کے علاج معالجہ کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :