خیبر پختونخواہ میں بادوباراں سے تباہی نے پورے پاکستان کو رنج و غم میں مبتلا کر دیا‘فیض الرحمن درانی
فرمان نبوی ﷺہے کہ رجب اﷲ کا مہینہ ،شعبان میرا مہینہ اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے ‘ماہانہ درس عرفان القرآن سے خطاب
پیر 27 اپریل 2015 21:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے پشاور میں بارش اور آندھی سے شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بادوباراں سے تباہی اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان نے پورے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے ،یہ گھڑی متاثرین پختونخواہ کیلئے ہنگامی مدد اور دعا کی متقاضی ہے ۔
وہ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں ماہانہ درس عرفان القرآن سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر علامہ سید فرحت حسین شاہ،علامہ میر آصف اکبر ،علامہ عثمان سیالوی،علامہ محمد حسین آزاد،علامہ لطیف مدنی،علامہ اعجاز ملک اور علامہ امداد اﷲ قادری و دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ رجب اﷲ کا مہینہ ،شعبان میرا مہینہ اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔
مسلمان معراج شریف کے بابرکت مہینے میں اﷲ سے زیادہ سے زیادہ مدد مانگیں ۔اس عظیم،بابرکت مہینے کے بارے میں علماء فرماتے ہیں کہ رجب جنت کی ایک نہر کا نام ہے جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید،شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ ٹھنڈا ہے اس پانی کے پینے کا حقدار وہی ہو گا جو رجب کے روزے رکھتا ہے ۔رجب کے مہینے میں اﷲ تعالیٰ اپنے بندے کے گناہوں کو بخش کر اسکو اپنی رحمت اور مہربانیوں میں سمو لیتا ہے۔حدیث نبوی ﷺ ہے کہ جس نے ماہ رجب میں 3روزے رکھے اس کیلئے نو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ فرمان نبوی ﷺ ہے اﷲ تعالیٰ چار راتوں میں خیرو برکت کی بارش کرتا ہے ،عید الاضحی کی رات،عید الفطر کی رات ،15شعبان کی رات اور ماہ رجب کی پہلی رات۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ رجب المرجب کی بابرکت ساعتوں میں ہم اﷲ اور اسکے رسول ﷺ سے کمزور پڑجانے والے تعلق کو مضبوط بنانے کی سعی میں دن رات ایک کر دیں۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.