برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موَثر کردار ادا کرے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 21:40

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موَثر کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے برطانوی ہائی کمیشنر سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سراج الحق نے برطانوی ہائی کمیشنر سے درخواست کی کہ برطانیہ خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موَثر کردار ادا کرے۔