صوابی، پولیس نے بھاری مقدار میں چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزم آٹھ کلوگرام چرس موٹر کار سمیت گرفتار

پیر 27 اپریل 2015 21:36

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) ٹوپی پولیس نے بھاری مقدار میں چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ملزم آٹھ کلوگرام چرس موٹر کار سمیت گرفتار کرنے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹوپی شاہ ممتاز خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی قمر زمان خان انچارج شہید بابا چیک پوسٹ گلہ ٹوپی دیگر پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار نمبر LZE 7677کو اشارہ کیا تلاشی لینے پر الٹو موٹر کار کی خفیہ خانوں سے آٹھ کلو گرام چرس برآمد کیا گیا ملزم ملا جان ولد نوروز خان سکنہ لنڈی کوتل خیبر ایجنسی کو گرفتار کرکے دفعہ 9CNSA کے تخت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :