Live Updates

تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 21:33

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر اعظم سواتی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری عمران خان کی جانب سے دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعظم سواتی کو اے این پی کے سینیٹر اعظم ہوتی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست کیلئے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات