وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی مذمت

پیر 27 اپریل 2015 21:31

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) ۔وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کہ ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا لہٰذا پولیس اور انتظامیہ ان کی روک تھام اور ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کاروائی کرے اور شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید مربوط اور فعال بنا کر شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کی یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں جان بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی شخص کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔