وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا طلال اکبر بگٹی کی وفات پرافسوس کااظہار
پیر 27 اپریل 2015 21:31
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی اچانک وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور ان کی وفات کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نہ صرف ایک معتبر قبائلی رہنما تھے بلکہ ایک زیرک اور قابل سیاستدان بھی تھے جن کی وفات سے صوبے میں قبائلی اور سیاسی نظام میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے جو عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا۔
وزیراعلیٰ نے مرحوم کی قبائلی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان اور ان کی سیاسی جماعت کے ورکروں کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔(جاری ہے)
دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی میت کو ان کے آبائی علاقے تک پہنچانے اور تدفین کے انتظامات میں بھرپور تعاون کرے گی۔
قبل ازیں نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع پر وزیراعلیٰ ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ اور پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی کے ہمراہ فوری طور پر سی ایم ایچ پہنچے تاہم نوابزادہ کا انتقال ہوچکا تھا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مرحوم کا آخری دیدار کیا اور وہاں موجود لواحقین اور پارٹی ورکروں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.