رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری کی رکنیت منسوخ کردی گئی ٗ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

این اے 108 منڈی بہاء الدین میں ضمنی انتخاب 8 جون کو ہوگا ٗالیکشن کمیشن

پیر 27 اپریل 2015 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری کی رکنیت منسوخ کردی گئی، الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں عدالت سے نااہلی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، این اے 108 منڈی بہاء الدین میں ضمنی انتخاب 8 جون کو ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر الیکشن کمیشن پاکستان نے رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری کی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ای سی پی نے این اے 108 منڈی بہاء الدین کی خالی نشست پر 8 جون کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کردیا، جس کیلئے کاغذات نامزدگی 4 اور 5 مئی کو جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اعجاز چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی سپریم کورٹ نے این اے 108 سے منتخب رکن کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :