تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کی پشاور آرمی پبلک سکول کے متاثرہ طلباء کو اپنے ملک کے دورہ کی دعوت

پیر 27 اپریل 2015 21:18

تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کی پشاور آرمی پبلک سکول کے متاثرہ طلباء ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے پشاور آرمی پبلک سکول کے متاثرہ طلباء کو اپنے ملک کے دورہ کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

تاجکستان کے سفارتخانہ کی طرف سے جاری ہونے وا لے ایک پریس ریلیز کے مطابق تاجک صدر کی ہدایت پر مختلف وزارتوں اور اداروں نے پشاور آرمی پبلک سکول کے طلباء کے لئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں ثقافتی پروگرام اور تاجکستان کے تاریخی مقامات کا دورہ شامل ہے۔

تاجک صدر کی جانب سے پشاور آرمی سکول کے طلباء کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت کا مقصد ان کے ساتھ اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دکھ بانٹنا ہے اور انہیں سانحے کے صدمے سے باہر لانا ہے۔چین کے بعد تاجکستان دوسرا ملک ہے جس نے پشاور آرمی پبلک سکول کے طلباء کو دورے کی دعوت دی۔