امام کعبہ خالد الغامدی نے پارلیمنٹ کی مسجد میں مغرب کی نماز پڑھائی ٗ پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا ء

امت مسلمہ کو اتحاد کے ذریعے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے ٗ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی

پیر 27 اپریل 2015 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہاہے کہ امت مسلمہ کو اتحاد کے ذریعے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے پیر کو امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں پارلیمنٹ کی مسجد میں مغرب کی نمازہوئی امام کعبہ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی اقتداء میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین نے مغرب کی نماز ادا کی۔

(جاری ہے)

نماز کے بعدامام کعبہ نے عالم اسلام ، سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی ، تحفظ و سربلندی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعا کی۔ بعد ازاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ اسلام وحدانیت کا سبق دیتا ہے۔ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ ہجرت کی تو مہاجرین اور انصار کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا تھا۔ امام کعبہ نے مسلمانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اْمت مسلمہ کو متحد نہ ہونے کی وجہ سی بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ اْمت مسلمہ کو اتحاد کے ذریعے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :