اسلام آباد تاکراچی نئی برق رفتارٹرین چلانے کا فیصلہ

کراچی اور میرپور خاص کے درمیان مہران ایکسپریس بھی بحال کی جارہی ہے ٗ پارلیمانی سیکرٹری دیوان عاشق حسین اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا بقیہ کام اگلے سال اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا ٗ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

پیر 27 اپریل 2015 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) حکومت نے اسلام آباد تا کراچی نئی برق رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پیر کو ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری دیوان عاشق حسین بخاری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کراچی اور میرپور خاص کے درمیان مہران ایکسپریس بھی بحال کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے منصوبہ تجاوزات کے باعث بحال نہیں کیا جاسکا' جاپان کا بین الاقوامی تعاون کا ادارہ تاخیر کے باعث مالی امداد سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔

ایوی ایشن ڈویڑن کے انچارج وزیر نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا بقیہ کام اگلے سال اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ دو مالی سال کے دوران چوالیس سرکاری عہدیداروں ' ایک سو چھ فیکلٹی ارکان اور یونیورسٹیوں یک ملازمین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک بھیجوا گیا ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں چھ ہزار نو سو پانچ غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔