Live Updates

زندہ لاشیں کا لفظ الطاف حسین کی جانب سے خواتین کیخلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر غصہ میں کہہ گیا تھا: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 21:17

زندہ لاشیں کا لفظ الطاف حسین کی جانب سے خواتین کیخلاف انتہائی نازیبا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ زندہ لاشیں کا لفظ الطاف حسین کی جانب سے خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر غصہ میں کہہ گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہا تھا کہ زندہ لاشیں کا لفظ الطاف حسین کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کیخلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر غصہ میں کہہ گیا تھا تاہم زندہ لاشیں ایم کیو ایم کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کہا تھا نہ کہ تمام کراچی والوں کو۔ عمران خان کنہا ہے کہ الطاف حسین نے خواتین کیخلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی تاہم اس کے باوجود وہ زندہ لاشیں کا لفظ استعمال کرنے پر شرمندہ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات