کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1روپیہ 59پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

پیر 27 اپریل 2015 21:14

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1روپیہ 59پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1روپیہ 59پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست موصول ہوچکی ہے۔ درخواست کی سماعت 30اپریل کو ہوگی۔ کے الیکٹرک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فروری کے مہینے میں بجلی پیداوار پر فیول لاگت کم رہی اس لیے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمت 1روپیہ 59پیسے فی یونٹ کم کی جائےa

متعلقہ عنوان :