ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی مجرمانہ غفلت،شہر کاروباری مرکز گھنٹہ گھر کاکشادہ روڈ بھی بند گلی جیسا کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر سعید احمد اعوان

پیر 27 اپریل 2015 21:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے کہا ہے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کا مصروف ترین کاروباری مرکز گھنٹہ گھر کاکشادہ روڈ بھی بند گلی جیسا کر دیا گیا ہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں ٹریفک جام اور انکروچمنٹ کاخاتمہ مستقل بنیادوں پر حل ہوتا نظر نہیں آتا ضلعی حکومت کو باقاعدہ طور پر ایک پلاننگ کے تحت ٹریفک جام اور انکروچمنٹ کے خاتمے کیلئے موثراقدام کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں سٹی صدر نواب محمد عامر عباسی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ڈاکٹر سعید احمد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر سٹی زون میں چند ٹریفک اہلکار غریب ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

گھنٹہ گھر کو پارککنگ ایریا بنا دیا گیا ہے ٹریفک اہلکار اور میونسپل عملہ نوٹ بٹورنے کے چکر میں لگا ہوا ہے اور بے ترتیب گاڑیاں کھڑا کرنے میں مصروف عمل ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے موسم گرما کے باعث شدید گرمی میں ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر ضلعی حکومت اور ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام کے خاتمے کیلئے فوری طور پر بہتر اقدام نہ کئے تو تنظیم پاکستانی کے زیر اہتمام بھرپور احتجاج کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :