عاشق رسول غازی ممتاز قادری کی سزا کو معاف کرکے فوری رہا کیا جائے، ناموس رسالت کانفرنس کے شرکاء کا مطالبہ

ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار حکمران ہیں دہشت گردی کے خاتمہ تک ضرب عضب اور کراچی آپریشن کا جاری رکھا جائے ،جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

پیر 27 اپریل 2015 21:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ناموس رسالت کانفرنس کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عاشق رسول غازی ممتاز قادری کی سزا کو معاف کرکے فوری رہا کیا جائے ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار حکمران ہیں دہشت گردی کے خاتمہ تک ضرب عضب اور کراچی آپریشن کا جاری رکھا جائے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام مکرانی مسجد میں ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر عبدالخالق قادری درگاہ عالیہ بھر چونڈی شریف نے کی کانفرنس میں جے یو پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری شاہ محمد اویس نورانی , جے یو پی سندھ کے صدر مفتی محمد ابراہیم قادری , مشرف محمود قادری , سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو قادری , علامہ سید مظفر حسین شاہ، مفتی عبدالرحیم سکندری ,جماعت اصلاح المسلمین کے مولانا مقصود احمد طاہری ,ڈاکٹر سعید احمد اعوان ,مولانا شفیق احمد قادری سمیت علماء کرام اور عوام اہلسنت عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا ہم اس ملک میں قران و سنت کے قانون کا نافذ چاہتے ہیں ہماری جہدوجہد کا مقصد ملک میں نظام مصطفی کو نافذ کرنا ہے اور نظام مصطفی ملک کی خوشحالی , ترقی کا ضامن ہے پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ یہاں عریانی , عصبیت, فرقہ وارانہ دہشت گردی , بدامنی کو فروغ دیا جائے اور کرپشن کا عالمی ریکارڈ قائم کئے جائیں ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار حکمران ہیں آج عوام بجلی , پانی , گیس سے محروم ہیں دہشت گردی بھتہ خوری کا بازار گرم ہے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں عوام اپنے حقوق کے لئے میدان میں نکلیں مفتی محمد ابراہیم قادری نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ پر جان دینا ایک سعادت ہے تحفظ ناموس رسالت کے لئے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا محبت رسول ﷺ ہی ایمان ہے محبت رسول ﷺ کی خوشبو سے ملک میں امن و سلامتی قائم ہوسکتا ہے علماء کرام کو کہنا تھا کہ اﷲ تعالی نے اپنے محبوب محمد مصطفی ﷺ کو دنیا میں رحمت العلمین بنا کر بھیجا ہے آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہو ئے کوئی مسلمان آپ ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ہے یہ ملک اولیاء کا فیضان ہے جو ستائس رمضان کو نعمت کے طور پر ہمیں ملا ہے اس ملک میں اکثریت اولیاء اﷲ کے پیروکار کی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ متحد ہو کر اس ملک میں انقلاب مصطفی کے نافذ کے لئے جہدوجہد کی جائے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کی حمایت , کراچی میں بھتہ خوری , ٹارگٹ کلنگ , دہشت گردی کے خاتمہ , کسانوں کے ساتھ ناانصافی کے خاتمہ کی قرار دایں منظور کی گئیں جبکہ مفتی عبدالرحیم سکندری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عاشق رسول غازی ممتاز قادری کی سزا کو فوری طور پر ختم کرکے آزاد کیا جائے سابق گورنر سیلمان تاثر کو قتل کرکے ممتاز قادری نے سچے عاشق رسول ,ﷺ ہونے کا ثبوت دیا ہے