آرمی چیف سے اردن فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 27 اپریل 2015 21:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اردن فضائیہ کے سربراہ سلیم منصور الجبور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اردن فضائیہ کے سربراہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کی رائل ائر فورس کے سربراہ میجر جنرل سلیم منصور الجبور نے پیر کے روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔

جہاں پر انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا میجر جنرل منصور سلیم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا دہشتگردی کیخلاف کردار قابل ستائش ہے

متعلقہ عنوان :