کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 21:00

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکورٹی اداروں کے سربراہوں اور آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی جانب سے شرکت کی گئی ۔ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سول آرمڈ اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چیلنجز سے نبٹنے کیلئے سیکورٹی اداروں کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو ہر صورت میں منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیا جائے گا۔