کوئٹہ، نواب ثناء اﷲ زہری سے صوبائی مشیر اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں

صوبے میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 27 اپریل 2015 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر ،چیف آف جھالاوان و سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ خان زہری سے پیر کو اسمبلی چیمبر میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زکواۃ حج و اوقاف میر محمد خان لہڑی ،مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو،جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر ملک ابرار محمود اور یوتھ ونگ کے صوبائی رہنماسیف زہری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔