سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے صوبائی صدر نواب ثناء اﷲ زہری کو پیش کردیا

پیر 27 اپریل 2015 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر و سینئر صوبائی وزیر ،چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری کو پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی جن کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے اسپیکر کے عہدے سے تحریری طور پر استعفیٰ پارٹی کے صوبائی صدرنواب ثناء اﷲ زہری کو پیش کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جب چاہیں انکا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوادیں ۔