کوئٹہ،قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کا نواب زادہ طلال بگٹی کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 27 اپریل 2015 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ، نواب اکبربگٹی کے فرزند نواب زادہ طلال اکبر بگٹی کی وفات پر دلی اظہارتعزیت کیاہے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کے فرزندشاہ زین بگٹی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے کہاکہ وہ پوری زندگی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدمیں مصروف عمل رہے ۔ انہوں مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔