نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کا انتقال بلوچستان کیلئے کسی سانحے سے کم نہیں ، زامران بگٹی

پیر 27 اپریل 2015 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) شہید نواب اکبر بگٹی کے پوتے پاکستان جمہوری وطن پارٹی کے چیئرمین نوابزادہ میر زامران سلیم اکبر بگٹی نے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ طلال بگٹی نے ہمیشہ نواب اکبر بگٹی کی طرح بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑی وفاق میں بلوچستان کا کیس بڑے اچھے انداز میں ہمیشہ لڑتے رہے ان کی خدمات بلوچستان کے لوگوں کی احساسی محرومی ختم کرنے میں گذرے وہ ایک بہادر رہنماء تھے ان کے اچانک انتقال سے بلوچ قوم میں دکھ کی لہر پائی جارہی ہے ان کا خال بلوچ سیاست میں کبھی نہیں بھرا جاسکتا ان کا انتقال بلوچستان کیلئے کسی سانحے سے کم نہیں نوابزادہ زامران بگٹی نے کہا کہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں اور پارٹی کے تمام دفتروں پر پارٹی جھنڈا سرنگوں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :