قائد تحریک الطاف حسین نے متواسط طبقے کے ناجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے،ملک جنت گل کاکڑ

ایم کیو ایم نظریاتی تحریک ہے جو خدمت برائے سیاست پر یقین رکھتی ہے،سید سلیم اختر ایڈوکیٹ

پیر 27 اپریل 2015 20:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) متحدہ قومی مومنٹ کوئٹہ ذون کے انچارج ملک جنت گل کاکڑ جوائنٹ انچارجیز سید سلیم اختر ایڈوکیٹ ملک نور احمد شاہوانی ذونل کمیٹی کے رکن ارباب عبدالغنی کاسی و دیگر نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے متواسط طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے اور ملک میں سیاست میں ایک ایسا انقلاب برپا کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر میں مخالفین ایم کیو ایم کو نیچا دکھانے کے لئے غلط اور بے بنیاد جھوٹا پرو پیگنڈا کر رہے ہیں ۔دنیا کی تاریخ میں پہلی بار سزائے موت پانے والے ملزم کو اسکرپٹ کے زریعے زندگی کی لالچ دے کر قائد تحریک الطاف حسین پر جھوٹے الزمات لگا کر بد نام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اور مخالفین کو ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا خیال رکھنا چاہئے حکومت لسانیت کی بنا پر انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور ملک بھر میں عوام کو ایک بنانے کے بجائے لسانیت پھیلارہی ہے۔

ایم کیو ایم ایک نظریاتی تحریک ہے جو خدمت برائے سیاست پر یقین رکھتی ہے اور صاف وشفاف سیاست و جمہوریت چاہتی ہے اور کسی کی مداخلت کے بغیر بیلٹ کے زریعے انقلاب لانے کیلئے نظریاتی طور پر سر گرم عمل ہے۔ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنی اپنی ذندگی میں تبدیلی لائیں وہ رہتے اس ملک میں ہیں لیکن کام اپنے یہودی آقاؤں کیلئے کر تے ہیں ۔انکے قول وفعل میں تفاذ ہے ۔جو شخص اپنی ذندگی سے یہودی لابی کو نہیں نکال سکتا وہ ملک میں کیا تبدیلی لائے گا اسوقت ملک میں غربت،نا خواندگی اور دہشت گردی موجودہ حکومت کے کارناموں میں سے چند ایک ہیں جس سے ملک میں ہر شخص متاثر ہورہا ہے۔