قومی اسمبلی کا نیپال میں زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

اہل پاکستان مشکل کی گھڑی میں نیپالی بھائیوں کے ساتھ ہیں ٗقومی اسمبلی نے تعزیتی قرار داد منظور کرلی

پیر 27 اپریل 2015 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی نے نیپال میں زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل پاکستان مشکل کی گھڑی میں نیپالی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قرارداد پیش کی جس میں نیپال میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپالی بھائیوں کے ساتھ ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی ہر ممکنہ امداد کی جائے گی۔ صدر نشین ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قرارداد ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔