راول جھیل کو آلودگی سے بچانے کیلئے دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں فوری طور پر دو ماہ تک موٹر بوٹنگ پر پابندی عائد

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٗ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد

پیر 27 اپریل 2015 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد وقاص رشید نے راول جھیل کو آلودگی سے بچانے کیلئے دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں فوری طور پر دو ماہ تک موٹر بوٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ وقاص رشید نے کلب روڈ پر واقع میرج ہالز کے خلاف ون ڈش شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور بجلی بچت مہم کے سلسلہ میں رات 10 بجے تک میرج ہالز بند نہ کرنے پر میجسٹک بینکوئیٹ اور ایمبسی لاج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے اوران کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :