پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول، پاکستان کی ٹیموں کے تربیتی کیمپ 30اپریل سے شروع ہو ر ہے ہیں

ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی زیرصدارت سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس، انتظامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 27 اپریل 2015 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے پاکستان کی ٹیموں کے تربیتی کیمپ 30اپریل سے شروع ہو ر ہے ہیں، اس سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں20 مئی سے شروع ہونیوالے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے موقع پر ان کی رہائش اور سکیورٹی کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں منعقد ہونیوالے ایونٹس اور سٹیڈیمز کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے پاکستان کی ٹیموں کے تربیتی کیمپس 30اپریل سے شروع کر دیئے جائیں، کھلاڑیوں کو بہترین کوچز سے تربیت دلائی جائے اور ان کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ کھلاڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں 40سے زائد ممالک کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، یہ ملک کیلئے ایک اعزاز ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بیرون ممالک کی ٹیموں کی میزبانی پاکستان کریگا۔ انہوں نے ہدایت کی اس سلسلہ میں تمام انتظامات بھرپور انداز میں کئے جائیں اور مہمان ٹیموں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد سے سپورٹس کا نیا دور شروع ہوگا اور ہمارے کھلاڑیوں کا غیرملکی ٹیموں سے کھیل کر مورال بھی بلند ہوگا۔30اپریل سے شروع ہونیوالے تربیتی کیمپس میں21کھیلوں کے 4سو سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے، ہاکی مردوں اور خواتین کے 40،40، کبڈی مردو خواتین کے 32،32میٹ ریسلنگ کے20، ہینڈ بال کے30، کرکٹ خواتین کے 40، ویٹ لفٹنگ مردوں کے 18اور خواتین کے 14، بلائینڈ کرکٹ کے 32، فٹ سال کے 20، پینٹاتھلون کے 30، جوڈو مردوخواتین کے 18،18،فسٹ بال کے 30، فزیکل ہینڈی کیپ کرکٹ کے 30، کراٹے مردوخواتین کے 20،20اور بیس بال کے 31کھلاڑی شریک ہوں گے، تربیت کے بعد ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :