صوبائی حکومت متاثرین آندھی و طوفان کی امداد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، میاں جمشید الدین کا کا خیل

پیر 27 اپریل 2015 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل نے گزشتہ روز پشاور اور آس پاس کے علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے حکام سے بھی کہا ہے کہ وہ متاثرین کو اپنی موجودگی کا احساس دلا کر ان کی بھرپور مددکریں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکر دی گئی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :