پشاور، صوبائی حکومت آفت زدہ خاندانوں اور علاقوں کو فوری طور پر امداد پہنچائیں،سردارحسین بابک

پیر 27 اپریل 2015 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) صوبائی حکومت آفت زدہ خاندانوں اور علاقوں کو فوری طور پر امداد پہنچائیں۔یہ بات اے این پی کے صوبائی ترجمان سر دار حسین بابک نے موضع کو گا میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر درویش خان،قمر یش خان،شاہ وس خان،زر جمیل خان،اکمل خان اور واصل خان کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی اور عوامی ور کر پارٹی سے مستعفی ہو کر خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

شمولیتی اجتماع سے امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل یوسی کو گا نصیب خان،امیدوار تحصیل کو نسل شیبر خان اور سابق ناظمین ریدی خان ،جاوید خان اور جیفور خان نے بھی خطاب کیا۔سر دار حسین بابک نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں عوام کا جو نقصان ہو ا ہے حکومت اُن کو معاوضوں کی فراہمی یقینی بنائیں اور جو لوگ زخمی ہوئے ہیں اُن کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام آنے والے بلدیاتی انتخابات میں لالٹین کے نشان پر مہر ثبت کر یں تاکہ اے این پی پختونوں کی ترقی اور خوشخالی کا سفر جاری رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ہم نے پورے صوبے اور خاص کر بونیر میں تعلیمی اداروں ،سڑکوں اور پلوں کا جال بچھا دیا ہے اور ہمارے دور کے ترقیاتی کاموں پر اب بھی کام جاری ہے۔

سردار حسین بابک نے عوام سے اپیل کی وہ سیاسی مولویوں کی باتوں میں نہ آئیں جو اسلام کے نام پر اسلام آباد چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین جتنا چاہے زور لگالیں انشاء اﷲ جیت اے این پی کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے بھر پور تیاریاں شروع کر رکھی ہے اور ہر سیٹ پر اہل اور عوام کی خدمت کے جذبے سے سر شار امیدواروں کو سامنے لایا ہے جو کہ کامیابی کے بعد عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔اس موقع پر خالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے جان بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :