جماعۃالدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے نیپال کے زلزلہ زدگان کو ہر ممکن امداد کی پیشکش کر دی

پیر 27 اپریل 2015 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) جماعۃالدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے نیپال کے زلزلہ زدگان کو ہر ممکن امداد کی پیشکش کر دی۔ اس حوالے سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں نیپالی سفارتخانے کا دورہ بھی کیا اور پاکستان میں نیپال کے کونسلر اور چیف آف مشن تریتھہ راج آریال سے ملاقات کی۔

وفد میں چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف ،ترجمان جماعۃ الدعوۃ محمد یحییٰ مجاہد اور شعبہ تعلقات عامہ اسلام آباد کے انچارج شوکت سلفی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

حافظ عبد الرؤف نے نیپالی کونسلر سے ہولناک زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن زلزلہ زدگان کے لئے ہر قسم کے مدد و تعاون کے لئے تیار ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری میڈیکل و ریسکیو ٹیمیں اس حوالے سے بہت زیادہ تجربہ رکھتی ہیں ہم اس سے پہلے بھی پاکستان اور بیرون ممالک میں آنے والی قدرتی آفات میں خدمات انجام دیں چکے ہیں ۔

نیپالی کونسلر نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں نیپالی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ہم آپ کے انتہائی مشکور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :