حافظ محمد سعید کا پشاور میں تباہ کن بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 27 اپریل 2015 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے پشاور میں تباہ کن بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ زلزلہ،بارشیں یا دیگر قدرتی آفات اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہیں۔ایسے حالات میں متاثرین کی مدد کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ جماعۃالدعوۃ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین پشاورکے ساتھ ہے۔