پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے طوفان اوربارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی شروع کردی

پیر 27 اپریل 2015 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے طوفان اوربارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسامہ کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم نے بارش اورطوفان سے متاثرہ پشاورکے مختلف علاقوں وڈپگہ, بدھو ثمر باغ , پخہ غلام ,واحد گھڑی , خزانہ , ہریانہ پایا میاں گجر ,کوہاٹ روڈ احمد خیل , دوران پور , بڈھنی , ان علا قوں میں پہنچادئیے پچاس گاڑیوں پر مشتمل جس میں پانچ ہزار ٹینٹ , ایک ہزار خاندانوں کی کیلئے خوراک پیکج , جس میں بیس کلو آٹا کے تھیلے پانچ کلو گھی کے ڈبے ٗ پانچ کلو دال ٗ پانچ کلو چینی کے پیکٹ , دو لیٹر دودھ , چھ ہزار صاف پانی کے دو لیٹر بوتلیں ,ایک ہزار پیکٹ فاسٹ فوڈ شامل ہیں۔

بعدازاکمشنر پشاور ڈو یژن منیر اعظم ڈی سی پشاورریا ض خان محسود نے متاثرہ علاقود کا دورہ کیا اور متاثرین کو خوراک اور دیگر اشیا کی تقسیم کا جائزہ لیا اور متاثرین کیلئے امدادی پیکج دگنا کرنے اور خوراک کی ترسیل میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے جبکہ تمام ریونیو سٹاف کو 48 گھنٹوں کے اندر جزوی اورمکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانا ت کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :