ساک کے وائس چیر مین کے اعزاز میں صدر ایثار راناکا ظہرانہ، تنظیم کے دائرہ کار اور کارکردگی بڑھانے پر اتفاق
ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کی سربراہی میں ’’ساک لٹرئیری کلچر کلب ‘‘ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کے تحت علمی سطع کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا
پیر 27 اپریل 2015 20:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء )صدر ساوتھ ایشین کالمسٹ کونسل(ساک) ایثار رانا کی جانب سے وائس چیئر مین ملک اعظم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں ساک کی مرکزی باڈی کے ممبران ، ایثار رانا، ضمیر آفاقی، چوہدری خادم حسین، علی اصغر عباس، ہارون عدیم ، جاوید فاروقی، ڈاکٹر اویس فاروقی ،صغری صدف، صوفیہ بیدار، عمرانہ مشتاق، ملیحہ سید ، رکیہ غزل، ناصف اعوان، مظہر چوہدری نے شرکت کی ۔
ساک کے تمام ممبران نے نو منتخب وائس چیئرمین کو خوش آمدید اور ان کی شمولیت کو ساک کے کے لئے خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساک کے کام کرنے کے دائرہ کار خصوصاً ساک مماک سے تعلقات ، کالم نگاروں کی تربیت سازی ، قومی ایشوز اور قومی سطع کے سیمنار کے انعقاد میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر صحافی چوہدری خادم حسین نے کہا کہ ہمیں ڈائیلاگ کو فروغ دینا اور مکالمے کا رواج ڈالنا چاہیے۔
جبکہ صدر ساک ایثار رانا نے اس پلیٹ فارم سے قومی سطع کے ایشیو پر ایک زبان ہو کر بات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں باہمی مشاورت سے ایسے قومی ایشیوز پر قلم اٹھانا چاہیے جن کا تعلق قومی مفاد ، ملکی سلامتی کے ساتھ عوام کے مسائل سے ہو ان کی اس تجویز پر سب نے تائید کرتے ہوئے ا سے ایک اچھا عمل قرار دیا۔ جبکہ اس موقع پر تنظیمی صلاحتیوں میں اضافے اور مختلف سطع کے پرگرام کرنے کی ضروت اور اہمیت پر غور و غوض کرنے کے بعد ایک ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کی سربراہی میں ’’ساک لٹرئیری کلچر کلب ‘‘ جس میں ان کی معاونت ، ملحیہ سید اور رکیہ غزل کریں گیاس کلب کے تحت ساک کے ممبران اور سینئر کالمنگاروں کے ساتھ نششت رکھنے کے ساتھ لیکچرز کا اہمتام اور کلچر پروگرام بھی کئے جائیں گے۔ جبکہ اس موقع پر وائس چیئر مین ملک اعظم نے اس پلیٹ فارم کے دائرہ کار کو بڑھانے اور قومی سطع کے سیمنار کرانے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہیں سب کو مل جل کر اس تنظیم کی کارکردگی کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ رانا ندیم احمد نے بین الاقوامی رابطوں اور مختلف ممالک میں وفود کے تبادلے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں جن پر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.