پیر اعجا ز ہاشمی کا طلال بگٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
ناراض بلوچوں کے تحفظات دور کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے‘ مرکزی صدر جے یو پی
پیر 27 اپریل 2015 20:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کے انتقال، خیبر پختونخواہ میں بارشو ں اور نیپال میں زلزلے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں پیر اعجازہاشمی نے کہا کہ طلال بگٹی بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے ہیں۔
بلوچ قوم انہیں یاد رکھے گی۔ان کے والد مرحوم اکبر بگٹی نے ہمیشہ وفاق پاکستان کی سیاست کرکے قومی استحکام کے لئے کام کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ناراض بلوچوں کے تحفظات دور کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے جمہوری وطن پارٹی نے یقینا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر بگٹی کے قاتلوں کو اب تک سزا نہ ملنا بھی افسوسناک ہے۔
مرحوم ہمیشہ جمہوری قوتوں کے آمریتوں کے خلاف جدوجہد میں ساتھی رہے۔ مگر چند لوگوں نے انہیں پنجاب سے دور رکھنے کی سازش کی۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اتنے ہی محب وطن ہیں، جتنے کہ کسی اور صوبے کے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی عمل کو چلنے دیا جائے۔ اور عوامی رائے کا احترام کیا جائے، فوج سیاسی مسئلے کا کبھی بھی حل نہیں رہی۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.