ملاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارشوں بارے پیشنگوئی کے سلسلے ملاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنروں کو ہائی الرٹ جاری

پیر 27 اپریل 2015 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارشوں کے بارے میں پیشنگوئی کے سلسلے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ موصول ہوا جس کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ ہنگامی صورت میں بر وقت ریسکیو اور ضروری امدادی کاروائیوں کو شروع کیا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی کنٹرول روم اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سٹاف کی اضافی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے گزشتہ رات پشاور کے متاثرہ عوام کے لئے 500 خیمے و کمبل اور 5000 ضروری خوراک کی اشیاء پر مشتمل فوڈ پیکجز ضلعی انتظامیہ پشاور کے حوالے کر دی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف مل سکے۔اسی طرح پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں زخمی ووفات شدہ اشخاص ،مکمل و جزوی طور پر تباہ شدہ مکان کے مالکان کو قانون کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا ۔