پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے بارش اورطوفان سے ہونیوالی نقصانات پراظہارافسوس
محکمہ موسمیات نے تین روز پہلے صوبائی حکومت کو اطلاع دی تھی ،مگر کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے،خانزادہ خان
پیر 27 اپریل 2015 20:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صد ر و سینیٹر خانزادہ خان نے بارشوں میں ہونیوالی ہلاکتوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تین روز پہلے صوبائی حکومت کو اطلاع دی گئی تھی مگر اس کے باوجود صوبائی حکومت نے کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کئے تھے اور نہ ہی اس طرف توجہ دی گئی تھی یہی وجہ ہے کہ درجنوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ۔
پشاور پریس کلب میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی و ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک طہماش خان اور ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری غضنفر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بے حسی کی وجہ سے سینکڑوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں صوبائی حکومت صرف دعوؤں اور اخباری بیانات سے کام لے رہی ہے جبکہ عملی اقدامات کرنے سے گریزاں ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہسپتال ذرائع سے انہیں معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال میں اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اب بھی 25 کروڑ روپے کے سامان کی اشد ضرورت ہے جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے سب اچھا ہے کے بیانات آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات چیت کریں گے اور بارش سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابات سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اتنی بجلی بنائی جائے گی جس سے پورے ملک کو بجلی دی جائے گی مگر ان سے سوال کرتے ہیں کہ اب تک انہوں نے صوبے میں ایک بھی میگاواٹ بجلی کہاں بنائی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کمال کرتے ہیں کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کے لئے کس قدر خدمات کر رہے ہیں جبکہ ہمارے وزیراعلیٰ کو تو صوبے کے عوام کا پتہ بھی نہیں ہے کہ وہ کس حالات سے گزر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ٹاپ پارٹیوں میں سے ہوگی ۔ انہوں نے کاشغر گوادر روٹ تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے مرکز کی سطح پر میٹنگز جاری ہیں جبکہ صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.