پشاور،چارسدہ اورنوشہرہ میں طوفانی بارش سے جاں بحق ہونیوالے 45افراد کے نمازجنازے ادا کر دی گئی

پیر 27 اپریل 2015 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پشاور،چارسدہ اورنوشہرہ میں طوفانی بارش سے جاں بحق ہونیوالے 45افراد کے نمازجنازے ادا کر دی گئی ۔نمازجنازے میں قریبی علاقوں کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پشاوراورگردنواح میں گزشتہ رات ہونیوالی طوفانی بارش سے 45افراد جاں بحق جبکہ200سے زائد زخمی ہوگئے تھے،درجنوں زخمی تاحال لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں زیرعلاج ہے،جاں بحق ہونے والے 30 افراد کے نمازجنازے پشاور میں، 10 افراد کے جنازے چارسدہ اور 5 افراد کے نمازجنازہ نوشہر ہ میں اداکردیئے گئے،نماز جنازہ میں علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔