گورنرخیبرپختونخوا کا بارش سے متاثرہ علاقوں کادورہ

وزیراعظم کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5 ، 5 لاکھ ،زخمیوں کیلئے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان

پیر 27 اپریل 2015 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) گورنر خیبر پختونخواسرادار مہتاب احمد خان نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں طوفانی بارش سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 5 ، 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے طوفانی بارش سے متاثرہ علاقے واحد گھڑی کا دورہ کیا ۔

اس موقع پربیت المال کے ڈائریکٹر عابد وحید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سردارمہتاب نے کمشنر پشاورمنیر اعظم کو ہدایت کی کہ متاثرے علاقے کے متاثرین کو فوری طور پر 200 ٹینٹ اور ایک ٹرک راشن فراہم کیاجائے ۔ گورنر سردارمہتاب نے بارش اور آندھی سے تباہ شدہ مکانات کی بحالی اور تعمیر کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر گورنر کے ہمراہ موجود ایم ڈی بیت المال نے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین کو پچاس ہزار روپے دینے اور یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بارش سے ہونے والے تباہی پر افسوس ہے اور ہمیں ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :