حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں وہ ملک کی بجائے اپنے اقتدارکو بچا رہے ہیں ‘محمود الرشید

پاکستان میں صرف ’پنجاب‘نہیں باقی تین صوبے بھی ہیں ساتھ لیکر چلنا بنیادی ،آئینی ، اخلا قی اور جمہو ری ذمہ داری ہے

پیر 27 اپریل 2015 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں وہ ملک کی بجائے اپنے اقتدارکو بچا رہے ہیں ‘حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان میں صرف ’’پنجاب ‘‘نہیں باقی تین صوبے بھی ہیں جن کو ساتھ لیکر چلنا انکی بنیادی ،آئینی ، اخلا قی اور جمہو ری ذمہ داری ہے۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ فاقی حکو مت صرف ’’پنجاب ‘‘کو ہی پاکستان سمجھ رہی ہے جسکی وجہ سے دوسرے صوبوں کے عوام احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں ،اب ضرورت اس بات کی ہے کہ چین سے آنیوالی سر مایہ کاری اور دیگر منصوبوں کے فوائد چاروں صوبوں کے عوام تک پہنچنے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہعوام ان کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر یں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کئی بار اقتدار میں آچکی ہیں اور اب بھی اقتدار میں ہیں مگر دونوں جماعتوں نے غر یب اور عام آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ ان کو صرف تسلیاں دی ہیں، عوام ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کر یں کیونکہ جب تک موجودہ حکمران اقتدار میں ہیں ملکی مسائل کا حل کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتا ۔

دریں اثنا ء اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے پشاور میں طوفانی آندھی اور بارشو ں سے ہو نے والی ہلا کتو ں پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیا ہے اوردُعا کی ہے کہ اﷲ تعالی مر حو مین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورلو احقین کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کی ہمت اور حو صلہ دیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاند انوں کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑ ے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونواہ کی حکومت رخمیو ں کو بہتر ین طبی سہو لیات فراہم کرے اور ہونے والے نقصا ن کا ازالہ بھی کر ے ۔

متعلقہ عنوان :