محکمہ موسمیات بارش اورطوفان کی پہلے سے پیشگوئی کرتاتواتنی بڑی تعداد میں جانی نقصان سے بچاجا سکتاتھا ،ریحام خان
خیبرپختوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ہونیوالی بارشیں غیر موسمی ہیں، وجہ ماحولیاتی تغیرات ہیں، توجہ دینا ہوگی، صحافیوں سے گفتگو
پیر 27 اپریل 2015 20:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ طوفان اور بارشیں اﷲ کی آزمائش ہیں لیکن اگر محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دے دی جاتی تو جانی نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں اس وقت ہونے والی بارشیں غیر موسمی ہیں جس کی وجہ ماحولیاتی تغیرات ہیں جس پر ہمیں توجہ دینا ہوگی، گزشتہ روز ہونے والی بارشوں سے پشاور،نوشہرہ اورچارسدہ سب سے زیادہ متاثرہوئے، بارش سے ہونے والے حادثات کے باعث زخمی ہونے والوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے اور وہ بھی خراب موسم کی وجہ سے بذریعہ سڑک پشاور پہنچی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سے براہ راست رابطے میں ہیں۔(جاری ہے)
ریحام خان نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے کسی بھی معاملے پر منصوبی بندی نہیں کی۔ موجودہ دور میں سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ زلزلوں اور طوفانوں سے متعلق کئی روز پہلے ہی پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی، اگر ایسا ہوجاتا تو جانی نقصان سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جاسکتے تھے۔ محکمہ موسمیات نے اب آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ، وہ دعا گو ہیں کہ اس سے مزید نقصان نہ ہو۔
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.