حیدرآباد چیمبر، تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال کی انتظامی امور کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

پیر 27 اپریل 2015 20:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ کی زیر صدارت اجلاس میں تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال 2015کے انتظامات پر ممبران سے تفصیلی مشاورت ، تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال کی انتظامی امور کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔ ممبران ایونٹ کی کامیابی کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں ، ایونٹ کا مقصد آمدنی نہیں بلکہ صنعتوں میں تیار ہونے والی مصنوعات اور دستکاری کوبین الاقوامی سطح تک متعارف کرانا اور تیار کنندگان اور کسٹمر کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے، تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری تعاو ن کررہے ہیں ،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھا رٹی پاکستان نے ایونٹ کے لئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ آفیسر صلاح الدین عباسی تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال کافوکل پرسن مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت ، محکمہ ماہی گیری و مرغبانی اور سندھ اسمال انڈسٹریز کارپو ریشن کو اسٹال لگانے کے لئے خطوط بھیج دیئے گئے ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال کا افتتاح کریں گے ، وفاقی و صوبائی وزرا ء کو تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال کے دورے کے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ایونٹ مینیجر سید کاشف نے تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال کے خدوخال سے ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ میں فو ڈ کو رٹ ، ٹیکسٹائل پویلین ، دستکاری ، کاسمیٹکس ، جیوئیلری ، گلاس بینگلز ، مہندی ، فٹ ویئر ، خوردنی اشیا ء ، آٹو موبائل ، گھریلو پرو ڈکٹس ، ماربل ،سیرامکس ، مینگو اور بک فیئر کے اسٹال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ۔

انہوں نے بتایا کہ 9 x 9،6 x 6اور 3 x 3کے سائز پر مشتمل 200اسٹالز قائم کئے جا رہے ہیں ، وزیٹر ز کو تفریح کی سہولت کی فراہمی کے لئے فیشن شو ،میوزیکل پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا ہے ،انعامی اسکیم بھی دی جائے گی، اس کے علا وہ ٹیبلو اور کلچر شو بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ خواتین تاجروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، ملک بھر کے تاجروں و صنعتکا روں اور سفارتکاروں کو مدعو کیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو تھرڈ حیدرآباد انڈسٹریل ٹریڈ فیئر کا دورہ کرایا جائے گا ۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ ، جمخانہ کلب کے صدر جاوید جونیجو کے علا وہ ڈاکٹر فرید قاسم ، محمد شاہد ، ضیا ء الدین ، عبد القیوم نصرت ، عبد الستار خان ، ڈاکٹر نجیب ، عدنان خان ، عدیل صدیقی ، مسعود بیگ ، سید یاور علی شاہ ، لال چند ، محمود علی راجپوت ، انور کندن ، حاجی رفیق ممتاز قادری ، مشتاق مجید ، حمید میمن ، حنیف راجپوت ، راحیل قریشی ، میڈم فاخرہ ، نصیر شیخ ، سکندر دھندو ری ، اسلم خان دیسوالی ، ضیا ء مسرور ، عبد الوحید شیخ ، عبد الکریم گھانگھرا ، حاجی شریف ، محمود اقبال جعفری ، شاکر میمن ، ممتا ز اجمیری ، عباس چندریگر و دیگر موجود تھے ۔