پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کے لیے چاول کے برآمدکنندگان کا ملائیشیا اور فلپائن کا دورہ

چاول کی خریداری کے دوملین ڈالر سے زائد کے پچاس ہزار میٹرک ٹن چاول کے برآمدی آڈرز بھی موصول ہوئے ہیں،چیئرمین ریپ رفیق سلمان

پیر 27 اپریل 2015 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کے لیے چاول کے برآمدکنندگان کا اعلی سطح وفد کا دورہ ملائیشیا اور فلپائن کامیابی سے ہمکنارہواہے جس کے ذریعے چاول کی خریداری کے دوملین ڈالر سے زائد کے پچاس ہزار میٹرک ٹن چاول کے برآمدی آڈرز بھی موصول ہوئے ہیں جسکے پاکستانی چاول کی برآمدات پر مثبت اثرات نمودارہونگے یہ بات انہوں نے پیر کے روز رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نعمان احمدشیخ،اشفاق غفار،عبدالقیوم پراچہ،عبدالروف ،انورمیاں نور اور دیگربھی موجودتھے۔

چیئرمین ریپ رفیق سلیمان نے بتایا کہ چاول کے برآمدکنندگان کا اعلی سطحی 15 رکنی وفدنے ملائیشیا میں ایسوسی ایسٹ چائنیز چیمبر آف کامرس،کوالامپور سولینگرانڈین چیمبر آف کامرس،برناس،جاٹی،ایگری کلچر ایگروبورڈ،مالایا چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے سمیت ملائیشیا میں پاکستانی بریانی فیسٹول کابھی انعقادکیا جس میں کئی ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی اور جس میں پاکستانی چاول کی خوشبو اور ذائقے کو عوام نے بے حدپسند کیا جبکہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کادورہ فلپائن بھی کامیاب رہا اورچاول کے برآمدکنندگان کے وفد نے بی ٹوبی میٹنگ کے علاوہ انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،نیشنل فوڈاتھارٹی اور فلپائن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے اراکین اور عہدیداران سے بھی ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ فلپائن میں اری 6 چاول کی کاشت اور فصلوں کابھی معائنہ کیا جوکہ پاکستانی چاول کے برآمدکنندگان کے مفید آگاہی کاباعث بھی رہا اور جس سے پاکستانی چاول کو بڑی مارکیٹ میسر آنے کے روشن امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رفیق سلیمان نے بتایا کہ پاکستانی چاول کے برآمدکنندگان کی نمائندہ ایسوسی ایشن رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن متحرک اندازمیں چاول کی برآمدات کو فروغ دینے پرعمل پیرا ہے اور آئندہ ماہ فیڈریشن کے قائمقام صدر اور ساوتھ زون گروپ کے سربراہ عبدالرحیم جانو کی قیادت میں چاول کے برآمدکنندگان کا اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب کا دورہ بھی کریگا جس سے پاکستان او رسعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :