جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2014 ء کی تاریخ کا اعلان

پیر 27 اپریل 2015 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2014 ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات 04 مئی تا11 مئی 2015 ء تک منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

امتحانات دوپہر 2:00 تا5:00 بجے شام جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام نیوز کلاس رومز نزد شعبہ فزیالوجی فیکلٹی آف سائنس میں منعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :