جامعہ کراچی،کلیہ سماجی علوم کے زیر اہتمام لیکچر 30 اپریل کو ہوگا

پیر 27 اپریل 2015 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم کے زیر اہتمام ممتاز لیکچر سیریز کے تحت لیکچر بعنوان: ’’بجٹ 2015-16 ء سے قبل تجاویز‘‘ بروز جمعرات30 اپریل 2015 ء کو صبح گیارہ بجے کلیہ سماجی علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ممتاز ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اے پاشا بحیثیت مہمان مقررمیزانیہ سازی پر اپنا ماہرانہ تجزیہ پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :