جامعہ کراچی، اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام سیمینار 29 اپریل کو ہوگا

پیر 27 اپریل 2015 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ایک سیمیناربعنوان: ’’پاکستان میں شہری محرکات‘‘"City Dynamic in Pakistan"اور سالانہ رپورٹ کا اجراء بروز بدھ 29 اپریل 2015 ء کوسینٹر ہذا کے نوتعمیر رنگون والاآڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر خطبہ استقبالیہ جبکہ ممتاز ماہر معاشیات سابق ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن ومرکزی وزیرپروفیسر ڈاکٹر حیفظ اے پاشا مہمان خصوصی ہونگے جبکہ فوزیہ کمال اور لبنیٰ ناز ،سالانہ رپورٹ پر پریزنٹیشن پیش کرینگی۔

متعلقہ عنوان :