ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو صاف ستھرے سرسبز ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے ،قرۃ العین میمن

پیر 27 اپریل 2015 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے کہا ہے کہ صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی صحت مد ماحول کی آفادیت سے عوامی شعور کی آگاہی کے حوالے سے مہم کا دائرہ وسیع کیا جائے اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری مہم میں عوامی شمولیت کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت شاہ فیصل کالونی نمبر3میں شاہراہ پر جھاڑو لگا کر خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کی قیادت میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل اور کورنگی زون بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر قرۃ العین میمن نے خصوصی صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صفائی وستھرائی کے عمل کو عوامی تعاون کے ذریعے ہی بہتر بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شاہراہوں اور گلیوں محلوں کو اپنے گھر کی طرح صاف ستھرا رکھنے میں ہماری مدد کریں آپ کے مدد سے ہی صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے شاہ فیصل زون کے مکینوں سے علاقائی سطح پر درپیش مسائل سنے اور اسے فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے صفائی پر مامور عملہ صفائی سے ملاقات کی اور انہیں تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا نے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دیں ہم آپ کے تحفظ اور صحت کے حوالے سے مکمل سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نیخصوصی مہم کے دوران صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہر محلے اور گلی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائیگا۔