اسفند یار ولی ،سینیٹر شاہی سید کانوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

پیر 27 اپریل 2015 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید اور جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے پشاور شہر اور صوبہ خیبر پختون خوا کے دیگر اضلاع میں حالیہ بارشوں اور ژ الہ باری کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے طوفان میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ،جاری کردہ مشترکہ بیان میں مذید کہا کہ اے این پی سندھ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ، دونوں رہنماؤں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قدرتی آفت سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے، آفت زدہ خاندانوں اور علاقوں کو فوری طور پر امداد پہنچائے زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔

(جاری ہے)

اور کھڑی فصلوں کی تباہی کا بروقت جائزہ لے اور آفت زدہ خاندانوں کی مالی امداد یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :