کراچی، ڈاکٹرمعراج الہدیٰ کانوابزادہ طلال اکبرخان بگٹی کی وفات پر اظہارافسوس

پیر 27 اپریل 2015 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی ودیگرذمہ داران نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان مرحوم نواب اکبرخان بگٹی کے بیٹے نوابزادہ طلال اکبرخان بگٹی کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ایک غیرتمندسردار کے بیٹے،ممتازقبائلی اور محب وطن رہنما تھے۔ان کی وفات سے بلوچستان کے عوام اپنے ایک سرکردہ قائدسے محروم ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :