کراچی، جماعت اسلامی مظلوم عوام کومنظم کرنے کے لیے رابطہ ٔ عوام مہم چلارہی ہے ،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

پیر 27 اپریل 2015 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ مظلوم عوام کامنظم ہوناظالموں کے لیے سب سے بڑاچیلنج ہے اورجماعت اسلامی کی پوری قیادت مظلوم عوام کومنظم کرنے کے لیے رابطہ ٔ عوام مہم چلارہی ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے عوام کومشکل اور مصیبت میں تنہانہیں چھوڑے گی عوامی شعورکی بیداری کے ساتھ ساتھ ملک میں اسلامی انقلا ب کی راہ ہموارکریں گے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے حیدرآباد میں مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر لوئرسندھ کے امرائے اضلاع کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم سمیت دیگر اور کاجائزہ بھی لیاگیا۔جبکہ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو،نائب امراء عبدالغفارعمر ،نظام الدین میمن ،نائب قیمین ڈاکٹرفواداحمداورعظیم بلوچ موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع حیدرآبادکے امیرحافظ طاہرمجیدسمیت نوابشاہ سانگھڑ ،دادو،جام شورو،میرپورخاص ،عمرکوٹ ،تھرپارکر،ٹنڈومحمدخان ،ٹنڈوالٰہیار ،بدین، ٹھٹھہ اور ماتلی کے امرائے اضلاع ودیگر نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع کی رابطہ عوام دعوتی مہم کاجائزہ پیش کیاگیا۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ ملک کوبحرانوں سے صرف دیانتدارقیادت ہی نکال سکتی ہے الحمدﷲ جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجودہے جوملکی اور عوامی مسائل کے حل کابہترین ادراک رکھتی ہے رابطہ ٔ عوام مہم میں جس طرح دکھی عوام نے جماعت اسلامی کوپذیرائی بخشی اورہماری لیے باعث فخر ہے ان شاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں قرآن وسنت کادوردورہ ہوگااور امن وسلامتی کاہرسوبسیراہوگا۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیرنے خیبرپختونخوامیں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قدرتی آفات سے مقابلے کے لیے اﷲ سے مددمانگی جائے اور رجوع الی اﷲ کاراستہ اختیارکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :