مسلمانوں کے مابین نااتفاقی ہی امت مسلمہ کی مشکلات کا باعث ہے: امام کعبہ شیخ الغامدی

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 20:27

مسلمانوں کے مابین نااتفاقی ہی امت مسلمہ کی مشکلات کا باعث ہے: امام کعبہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) امام کعبہ شیخ الغامدی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے مابین نااتفاقی ہی امت مسلمہ کی مشکلات کا اصل باعث ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز مغرب کے بعد خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں بسنے والے تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں تاہم آپس کی نااتفاقیوں کے باعث آج امت مسلمہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ حضرت محمدؐ نے انصار اور مہاجرین کو بھائی بھائی بنایا تھا، تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہے اور باطل قوتوں کا مقابلہ آپس میں متحد ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے۔ خطاب کے بعد امام کعبہ کی جانب سے مسلمانوں کے اتحاد اور بہتری کیلئے دعا بھی کروائی گئی۔