مون سون سے قبل ضلع شرقی میں نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا

نالوں کی صفائی کیساتھ اس میں کچرا پھینکنے کے عمل کو روکنا ہوگا، متعلقہ محکمے اپنا کردارادا کریں،ڈی سی ایسٹ و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

پیر 27 اپریل 2015 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)ڈپٹی کمشنرایسٹ آغا پرویز و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد کی خصوصی توجہ اور ہدایت کے پیش نظر سولجر بازار نالے کو مون سون سے قبل صاف کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مرحلہ وار گلشن و جمشید زون کے نالوں کی صاف کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ایسٹ آغا پرویز و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد نے دورہ کر کے از خود جاری نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا انھوں نے اس موقع پر کہا کہ بروقت نالوں کی صفائی کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے اب اس سلسلے کو جاری رکھ کرمون سون بارشوں سے قبل ضلع شرقی میں نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے نالوں کی صفائی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا از حد ضروری ہے کہ نالوں میں کچرا پھینکنے کے عمل کو بھی روکا جائے اس سلسلے میں عوامی آگہی کو یقینی بنا نا ہوگا، نالوں کی صفائی ایک مرحلہ ہے جبکہ دوسرا مرحلہ اس صفائی کو برقرار رکھ کر اور نالوں کے بہاؤ کو متاثر نہیں ہونے دینا ہے جس کیلئے متعلقہ محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن جمشید زون شاہد اشرف چوہدری ،AEE جمشید زون عروج امام و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔