کمشنر کراچی کی زیر صدا رت بینکو ں کی سیکورٹی کا جا ئیزہ لینے کے سلسلے میں اہم اجلاس

عوام کی جان ومال کی حفا ظت ،معاشی استحکا م کیلئے بینکو ں کی سیکو رٹی کے سلسلے میں غیر معمولی اقداما ت وقت کی ضرورت ہے،شعیب احمد صدیقی

پیر 27 اپریل 2015 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت سیکورٹی کمپنیز کی کا رکردگی ،سیکوریٹیز کے معاملات کا جا ئزہ لینے اور عوام کی جان ومال کی حفا ظت اور معاشی استحکا م کیلئے بینکو ں کی سیکو رٹی کے سلسلے میں غیر معمولی اقداما ت وقت کی ضرورت ہے ان خیالا ت کا اظہا ر انھوں نے اپنے دفتر میں بینکو ں کی سیکو ریٹی کے انتظاما ت کا جا ئیزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلا س کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون صبغت اﷲ مہر ، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی سلیم راجپو ت ۔ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی آغا پرویز۔پاکستان اسٹیٹ بینک کے نما ئیندے خرم افتخار ۔محمد گلزار حسین ۔آل پا کستان سیکوریٹی ایجنسیز کے کرنل (ر) توقیر السلام ۔

(جاری ہے)

میجر (ر)منیر احمد ۔کراچی پولیس کے نما ئیندے ۔ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان ۔ایس ڈی پی اوغلام مر تضی میرانی کے علا وہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے ۔

کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر کہا کہ بینکوں کی سیکوریٹی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی سیکوریٹی پالیسی پر مکمل عمل دراآمد کیا جا نا چاہیئے جس سے بینک ملا زمین اور اکا ؤنٹ ہو لڈرز کاحکومت اور پو لیس ڈیپا رٹمنٹ پر اعتماد اور مزید بلند ہو گااور عوام میں ایک اچھا پختہ تحفظ کا پیغام بھی جا ئیگاانھو ں نے کہا کہ آل پاکستان سیکوریٹی ایجنسیز ہو م ہو م ڈیپارٹمنٹ سے حفاظتی گائیڈ لا ئن اور ضابطے کی پاسداری مکمل طور پر عمل میں لا ئیں اور ضابطے کی خلا ف ورزی کرنے والی سیکوریٹی ایجنسیزکمپنیو ں کے لائسنس منسوخ کردیئے جا ئینگے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہر کے امن وامان کے معاملا ت میں کو ئی قصر نہیں چھوڑی جا ئیگی ،جبکہ ڈپٹی کمشنر ساؤ تھ سلیم راجپوت بینک سیکو ریٹی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک ۔APPSA ۔پا کستان بینکنگ ایسو سی ایشن کے ساتھ ایک اجلا س منعقد کر کے مشترکہ لا ئحہ عمل تیا ر کر ینگے۔ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پا کستان بینکنگ ایسو سی ایشن ڈکیتیوں اور سیکو ریٹی کے حوالے سے پو لیس کے ساتھ خفیہ معلوما ت کا تبا دلہ بھی کر یگی ۔آل پا کستان سیکو ریٹی ایجینسز سمیت اجلاس کے تما م شرکا ء نے عوام اور خصوصابینکو ں کے عملے کی جا ن وما ل کی حفاظت کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس پر کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبا ت۔خدما ت ۔ اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :